ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے دفاعی امور کے نائب سربراہ میجر جنرل سید محمد حجازی نے ملک کے اندر جدید میزائل نظام کی ساخت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ایس 300 سے پیشرفتہ میزائل سسٹم پر دسترسی حاصل کرلی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے پانچویں علمی و تحقیقاتی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل حجازی نے کہا کہ روس نے ایس 300 میزائل سسٹم امریکہ کے دباؤ میں آکر ایران کو فروخت نہیں کیا تو اس وقت رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکم دیا کہ سپاہ اس میزائل نظام کو خود تیار کرے اور ہم نے اس پر کام شروع کردیا اور آج اس میزائل سسٹم کی آمادگي میں ایران کا خاطر خواہ پیشرفت حاصل ہوئی ہے اور یہ میزائل سسٹم ایس 300 سے بھی پیشرفتہ ہے۔
.......
/169